ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کی نااہلی اور سزا، امیدواروں کی فہرست سے نام خارج

مریم نواز کی نااہلی اور سزا، امیدواروں کی فہرست سے نام خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: مریم نواز شریف کی نااہلی اور سزا کے بعد ان کا نام این اے 127 اور پی پی 173 کے امیدواروں کی فہرست سے نکال دیا گیا ان کی جگہ این اے 127 سے علی پرویز ملک اور پی پی 173 سے فرقان شفیع کھرکھر کو شیر کا انتخابی نشان دے دیا گیا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف کو احتساب سے سزا اور ان کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ نون نے این اے 127 کیلئے علی پرویز ملک کو ٹکٹ جاری کیا تھا وہ پہلے ٹیلی ویژن کے انتخابی نشان کے ساتھ امیدوار تھے۔ پی پی 173 سے فرقان شفیع کھرکھر کو نون لیگ کا ٹکٹ ملا اور اب وہ صوبائی حلقے میں مریم نواز شریف کی جگہ انتخاب لڑیں گے۔

مزید پڑھیں:نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلئے 16 رکنی ٹیم تشکیل
 ریٹرننگ افسر نے ان دو حلقوں میں الیکشن کمیشن نے کی ہدایت پر نئی فہرست جاری کردی ہے تاکہ مریم نواز کی جگہ نون لیگ کے دیگر ٹکٹ ہولڈرز کو پارٹی کے انتخابی نشان شیر سے میدان میں اترنے کا موقع مل سکے۔