سٹی42: حلقہ این اے 136 کے لیگی امیدوار ملک افضل کھوکھر صدر مسلم لیگ ن کا راونڈ کمیٹی چوک میں استقبال کرنے کے لیے تیار۔ خود نعرے لگا کر کارکنوں کا لہو گرماتے رہے۔
لیگی امیدوار و سابق ایم این اے ملک افضل کھوکھر سابق وزیراعلی پنجاب و صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کا شاندار استقبال کرنے کے لیے سرگرم ہو گئے۔ ایک واری فئیر شیر کے نعرے بھی لگاتے رہے۔
اس خبر کو لازمی پڑھیں:نواز شریف, مریم نواز کی گرفتاری کیلئے نیب نے ہیلی کاپٹر کی منظوری دیدی
اس موقع پر لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ ملک افضل کھوکھر نے کہاکہ کل قائد میاں نواز شریف کا پرتپاک استقبال کریں گے۔ انھوں نے کہاکہ رکاوٹیں اور گرفتاریاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتی۔