ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد پرویز الٰہی کا بڑا بیان آ گیا

اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد پرویز الٰہی کا بڑا بیان آ گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ آج ن لیگ کو صحیح طور پر سرپرائز ملا ہے ان کو اندازہ نہیں تھا آج کیا ہونا ہے، ایک ہی لیڈر ہے وہ عمران خان ہے۔

پنجاب اسمبلی سے اعتماد  186 ووٹ حاصل کرنے کے بعد اپنے بیان میں پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو پتا چل گیا ہے کہ یہ بکاؤ مال نہیں۔انہوں نے کہا کہ لیگل ٹیم نے محنت کی عدالت میں ثابت کیا کہ گورنر کا آرڈر غیر قانونی ہے۔ پرویز الہٰی نے کہا کہ اللّٰہ نے کرم کیا اور 186 ووٹ سامنے آئے ہیں، یہ بارات لے کر آئے تھے ان کی ڈولی اور جھولی خالی ہو گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شریف آدمی گورنر کی عزت خاک میں ملا دی، ن لیگ کی اپنی تو عزت ہی نہیں، دلیر بنو شکست تسلیم کرو۔

https://www.urdunews.com/sites/default/files/styles/660_scale/public/2022/05/30/1473526-10822198.jpg?itok=GdlVOnlk

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان کے وژن کے ساتھ ہیں، ہم نے چوروں کو گھر کے اندر تک محدود کرنا ہے، پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مجلس وحدت المسلمین اور بلال وڑائچ کا شکریہ بھی ادا کرتا ہوں۔ پرویز الہٰی نے کہا کہ ن لیگ والوں نے ایک ماہ سے شور کیا ہوا تھا۔

https://static.dw.com/image/61151285_906.jpg

Ansa Awais

Content Writer