سرکای افسروں کی تنخواہوں میں ڈیڑھ سو گنااضافہ

سرکای افسروں کی تنخواہوں میں ڈیڑھ سو گنااضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: انسینٹو الاؤنس کے نام پر سرکاری افسروں پر نوازشات، مختلف محکموں کے سینئر افسروں کے لیے انسینٹو الاؤنس منظور، تنخواہوں میں ڈیڑھ سو گنا اضافہ کردیا گیا۔

انسینٹیو الاؤنس کے نام پر سرکاری افسروں پر نوازشات، مختلف محکموں میں تعینات سینئر افسروں کی تنخواہوں میں ڈیڑھ سو فیصد تک اضافہ ہوگیا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے افسروں کے لیے انسینٹو الاؤنس کی منظوری جبکہ پی اراے کے افسروں کے لیے ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ تک انسینٹو الاؤنس منظور کر لیا گیا۔ آئی ڈیپ کے افسران کے لیے بھی انسینٹو الاؤنس منظور، آئی ڈیپ افسران کو 50 ہزار سے ایک لاکھ 35 ہزار تک انسینٹو الاؤنس دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

جی ایم آئی ڈیپ کے لیے ایک لاکھ 20 ہزار، جی ایم ہیومن ریسورس آئی ڈیپ کے لیے ایک لاکھ 35 ہزار، ڈائریکٹر سپیشل برانچ ساؤتھ پنجاب کی ماہانہ تنخواہ پیکج 3 لاکھ، ڈائریکٹر آپریشنز الیٹ پولیس کی ماہانہ تنخواہ دو لاکھ 25 ہزار اور ایڈنشل ڈائریکٹر سیکیورٹی ایس پی یو کی تنخواہ دو لاکھ 25 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی منظوری دی گئی۔

پینشن فنڈ کے افسروں کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ پینشن فنڈ کے اعلیٰ افسروں کی تنخواہیں ایک لاکھ 26 ہزار سے لیکر چار لاکھ 83 ہزار تک کر دی گئیں۔ پینشن فنڈ کے پورٹ فولیو مینجر کی تنخواہ چار لاکھ 83 ہزار کر دی گئی۔ پینشن فنڈ کے اسسٹنٹ اکاؤنٹ مینجر تین لاکھ 41 ہزار روپے تک بڑھا دی گئی جبکہ اسسٹنٹ مینجر اور اسسٹنٹ ریسرچ اینالسٹ کی تنخواہ ایک لاکھ 89 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔