ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نورا فتیحی نے نیا انکشاف کردیا

نورا فتیحی نے نیا انکشاف کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :اچھی اور بری خبروں سے میڈیا میں رہنے والی نورا فتیحی نے نیا انکشاف کردیا ۔

بالی وڈ میں منفرد  ڈانس اسٹیپس کے باعث مشہور ماڈل وایکٹر نورافتیحی کا کہنا ہے کہ وہ تربیت یافتہ ڈانسر نہیں ہیں بلکہ ڈانس اسٹیپ خود سے سیکھتی ہیں۔

 او ساکی اور دلبر جیسے مشہور گانوں میں اپنے ڈانس سے مشہور ہونے والی خوبرو اداکارہ نورا فتیحی نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ تربیت یافتہ ڈانسر نہیں ہیں بلکہ انہوں نے ڈانس خود ہی سیکھا ۔

نورا فتیحی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈانس کے حوالے سے کافی تحقیق کی اور ہمیشہ رقص،صنف، موسیقی یا ثقافت کے کسی ایک ہی انداز پر کبھی توجہ مرکوز نہیں کی۔وہ اپنی معلومات میں ہمیشہ سے مختلف قسم کی خواہشمند تھیں لہٰذا وہ ان سے بے حد متاثر ہوئیں۔

نورا فتیحی نے بتایا کہ وہ خود کو ایک کمرے میں بند کرلیتی تھیں اور آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر مختلف اسٹیپس کرتیں اور تب تک دہراتی جب تک وہ اسٹیپس درست نہ ہوجاتے۔


ان کا کہنا تھا کہ وہ دنیا بھر کے مشہور ڈانسر شکیرا ، مادھوری ڈکشٹ ،جینیفر لوپیز اور ترکی کے بیلی ڈانسر ڈائڈم کے ڈانس اسٹیپ کی مداح ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer