ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوائن فلو میں خوفناک اضافہ، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 مریضوں کی تصدیق

سوائن فلو میں خوفناک اضافہ، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 مریضوں کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری):شہر میں سوائن فلو میں خوفناک اضافہ ،لیڈی ڈاکٹر سمیت مزید دو افراد کے وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید دو مشتبہ مریض ہسپتالوں میں داخل ہوگئے ۔

شہر میں سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید دو افراد کے سوائن فلو میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی جس میں گنگا رام ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر اور شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج شہری منیر سوائن فلو میں مبتلا پائے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ جناح اور سروسز ہسپتال میں سوائن فلو کا ایک ایک مشتبہ مریض داخل کیا گیا ۔ اس وقت شہر کے مختلف ہسپتالوں میں سوائن فلو کے سترہ مشتبہ مریض بدستور زیر علاج ہیں ۔