ویب ڈیسک : ایپل آئی فون صارفین کے لئے خوشخبری ، جدیدترین آپریٹنگ سسٹم iOS15.3.1 جاری کردیا گیا ۔ نیا اپ ڈیٹ صرف ایک سکیورٹی ایشو کے حل کیلئے جاری کیا گیا ہے ۔
ایپل اسپورٹ پیج کے مطابق iOS15.3.1 ایک سکیورٹی ایشو جو WebKit میں سامنے آیاتھا کے حل کے لئے جاری کیا گیا ہے ۔ WebKit وہ انجن ہے جو سفاری براؤزر کو چلاتا ہے ۔ یادرہے سفاری براؤزر میں CVE-2022-22620 بگ سامنے آیا تھا تاہم اس کی مزید تفصیل سامنے نہیں آئی۔ یادرہے iOS15.3 کے لانچ کے محض دوہفتے بعد ہی ایمرجنسی میں اس کا اپ ڈیٹ جاری کردیا گیا ہے ۔
ایپل اپنے صارفین کی سکیورٹ کے حوالےسے انتہائی حساس ردعمل ظاہر کرتا ہے ۔ iOS 14 استعمال کرنیوالے صارفین کے لئے ابھی تک سکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کئے جارہے ہیں۔
A vulnerability that was exploited in the wild as a 0day is now patched on iOS 15.3.1. We advise to update. Vulnerable devices can be hacked by clicking on a link (1click) or in some scenarios as 0-click (e.g. waterholing, XSS, MITM, captive portal) https://t.co/4o8KEQY6hh pic.twitter.com/YnKMr5DkDM
— ZecOps (@ZecOps) February 10, 2022