ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا اجلاس طلب کرنے کی تیاریاں

ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا اجلاس طلب کرنے کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب :سال دوہزار بیس میں ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا دوسرا اہم اجلاس طلب کرنے کی تیاریاں ، ایل ڈی اے ، واسا اور ٹیپا سے ورکنگ پیپرز طلب کرلئے گئے ۔


لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹوریٹ سی اینڈ آئی نے منظوری کیلئے پیش کیے جانیوالے مجوزہ ورکنگ پیپرز طلب کرنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے ۔ ایل ڈی اے ذرائع کے مطابق سال دوہزار بیس میں گورننگ باڈی کا دوسرا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں بلایا جانا متوقع ہے۔

 آئندہ اجلاس وائس چئیرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کی زیر صدارت ہوگا ۔ اجلاس میں ایل ڈی اے یو ڈی ونگ ، ہاوسنگ ، واسا اور ٹیپا سمیت دیگر ڈائریکٹوریٹس اپنے ورکنگ پیپرز پیش کریں گے جس کی تیاری کے احکامات بھی جاری کردئے گئے ہیں ۔

یاد رہے ایل ڈی اے  نے کنٹرولڈ ایریاز میں نئی شاہراہوں اور فروزن روڈز کی کمرشلائزیشن کا معاملہ کو سلجھانے کا فیصلہ کیا ہے،فیصلےکااختیارہائی لیول کمیٹی سےایل ڈی اے اتھارٹی کو دینےکےلئےقانون میں ترمیم کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے،مسودہ منظوری کے لئے صوبائی کابینہ کی قانون ساز سب کمیٹی کو ارسال کردیا گیا ۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer