"تمباکو سموگ فری لاہور" مہم کا آغاز


جنید ریاض : ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے " تمباکو سموگ فری لاہور" مہم کا آغاز کردیا۔سکول کے اوقات میں سربراہان ، ٹیچر اور کلاس فور ملازمین پر سگریٹ نوشی کرنے پرپابندی ہوگی، بس ، رکشہ ڈرائیور اور کنڈیکٹرزبھی بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کے دوران سگریٹ نوشی نہیں کرسکیں گے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا احسن اقدام ، ایجوکیشن اتھارٹی نے " تمباکو سموگ فری لاہور" مہم کا آغاز کردیا۔ اتھارٹی کیجانب سے جاری کردہ مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ سربراہان ، ٹیچر اور کلاس فور ملازمین سکول کے اوقات کار میں سگریٹ نوشی مت کریں۔ سکول سربراہان بس ، رکشہ ڈرائیور سمیت کنڈیکٹر کے سگریٹ نوشی کرنے پر محکمہ کو رپورٹ کریں۔

ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق 18 سال سے کم عمر کو سگریٹ فروخت کرنا قانون جرم ہوگا۔سکول سے 50 میٹر کی حدود میں پان و سگریٹ شاپ کی رپورٹ ضلعی انتظامیہ کو کیجائےگی۔تعلیمی ادارے کا سربراہ  سیکشن  12 کے تحت قانون کیخلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرنے کا مجاز ہوگا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer