(فضہ عمران) لاہور چڑیا گھر کے مکینوں میں اضافہ،موفلون شیپ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ،مجموعی تعداد بتیس ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق مفلون شیپ جنگلی بھیڑ یں عام طور پر یورپ اور ایشیا کے علاقوں میں پائی جاتی ہیں اس لئے یہ یورپیں بھیڑ کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں، لاہور چڑیا گھر میں معلوم شیپ کی تعداد اکتیس تھی جن میں تیرہ نر، پندرہ مادہ اور چار بچے شامل تھے، تاہم ایک نئے ممہمان کی آمد سے انکی تعداد بتیس ہوگئی ہے۔
مفلون شیپ اپنے قدرتی مسکن معدوم ہونے کے مسلے سے دوچار ہیں، غیر قانونی شکار اور ماحول کی تبدیلیاں انکی نسل کشی کا باعث بنیں، جس کے باعث وائکد لائف ایکٹ کے تحت انکے شکار پر پابندی عائد ہے۔
لاہور چڑیا گھر میں دو ننھے مہمان کی آمد سے انکلیوزر کی رونقیں بڑھی ہیں وہیں آنے والے سیاح بھی ان سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔