37 کروڑ مالیت کی ڈراپ ان پچیز، رمیز راجہ کا بڑا اعلان

Ramiz Raja
کیپشن: Chairman PCB
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: پاکستان کی پیچز بنے گی اب آسٹریلیا اور انگلینڈ کی طرز پر، چیئرمین  پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پرفارمنس کی بنیاد پچز سے بنتی ہے، پچزز کو بہترین بنانے کی ضرورت ہے۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں پی ایس ایل سیون کیلئے ڈرافٹنگ کا عمل جاری ہے۔ 6 فرنچائز ٹیمیں ملکی وغیرملکی کھلاڑیوں کاانتخاب کررہی ہیں جبکہ فرنچائز اپنے رٹین اور ریلیز کھلاڑیوں کا اعلان کرچکی ہیں۔ 400 ملکی وغیرملکی کھلاڑیوں میں سے انتخاب کیا جارہا ہے۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین  پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پچزز کو بہترین بنانے کی ضرورت ہے۔ تین مہینے ہونے کو ہیں اور پچزز کےلیے ہوم ورک کرنے کی ضرورت تھی۔ کرکٹ کے سبجیکٹ پر بہت محنت کی ضرورت تھی اور بطور کرکٹر سمجھنے کی ضرورت تھی کہ کرکٹ کہاں سے اوپر جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ڈیڑھ مہینے میں تیس کے قریب ہائی بریڈپچزز سکول کالجز میں لگائیں گے۔ عارف حبیبِ گروپ نے دو ڈراپ ان پچزز  اسپانسر کی ہیں۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ 37کروڑ کی مالیت کی دو ڈراپ ان پچیز اسپانسرز کی گئی ہیں، ایک پچ لاہور اور ایک کراچی میں لگائی جائیں گی۔