سیاسی بنیادوں پر کہاں اور کتنے فنڈز خرچ ہوئے؟ تفصیلات طلب

سیاسی بنیادوں پر کہاں اور کتنے فنڈز خرچ ہوئے؟ تفصیلات طلب
کیپشن: City42 - Funds, Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عمران یونس) محکمہ بلدیات کیلئے بڑا امتحان، سیاسی مقاصد کیلئے کہاں اور کتنے فنڈز خرچ ہوئے؟ حکومت پنجاب نے 10سال کی تفصیلات طلب کرلیں۔زبانی احکامات پر شروع ہونے والے بلدیاتی منصوبوں کی رپورٹ بھی تیار ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر وزیرعبدالعلیم خان نے محکمہ بلدیات سے گزشتہ10سال کی تفصیلات طلب کی ہیں ۔جن میں کہا گیا ہے کہ سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہونے والے فنڈز کے اعداد و شمار بتائے جائیں اور واضح کیا جائے کہ مختلف برسوں میں بلدیات کے محکمے کیلئے مختص رقم کو کہاں کہاں خرچ کیا گیا ؟۔

عبدالعلیم خان نے سیکرٹری بلدیات پنجاب سے کہا ہے کہ صوبے بھر سے ان منصوبوں کی بھی تفصیلات سامنے لائی جائیں جنہیں قواعدو ضوابط سے ہٹ کر زبانی احکامات سے شروع کیا گیا۔تحقیقات کے بعد تصدیق کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے ۔سینئر وزیر نے گزشتہ10برسوں میں بلدیات کے محکمے میں ہونی والے تمام بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer