ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حرم کعبہ میں نماز جمعہ کے دوران امام کعبہ کی طبعیت خراب ہونے پر الشیخ السدیس نے نماز مکمل کروائی،  ویڈیووائرل

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جمعہ کی نماز کے دوران طبعیت خراب ہونے کے بعد امامِ کعبہ شیخ ماھر بن حمد المعیقلی حفظہ اللہ کی طبیعت اب پہلے سے بہت بہتر ھے

امامِ کعبہ  شیخ ماھر بن حمد المعیقلی حفظہ اللہ کی کل حرم شریف میں نماز کی امامت کرتے ہوئے قیام کے دوران سورہ فاتحہ تلاوت کرتے ہوئےطبعیت خراب ہو گئی تھی جس کے سبب وہ  امامت جاری نہیں رکھ سکے اور مصلہ پر گر گئے،ان کے پیچھے پہلی صف میں موجود الشیخ عبد الرحمن السدیس آگے بڑھے اور انہوں نے نماز مکمل کرائی اور امام حرم شیخ ماہر المعیقلی کی صحت کے بارے میں استفسار کیا۔  شیخ ماہر المعیقلی جب جمعہ کا خطبہ پڑھ رہے تھے تب ان کی طبعیت میں تھکاوٹ کے آثار نمودار ہوگئے تھے، جس کے باعث ان کی طبیعت خراب دکھائی دینے لگی تاہم انہوں نے دلجمعی کے ساتھ خطبہ جمعہ مکمل کیا اور مبتدیوں سے اقم الصلا ارشاد فرماتے ہوئے نماز کی امامت کرنے کے لئے کھڑے ہو گئے۔ پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کی تلاوت کے دوران ان کی طبعیت زیادہ خراب ہوئی تو وہ تلاوت کرتے ہوئے خاموش ہو گئے اور آہستگی سے نچے گر گئے۔

مبتدیوں میں  امامِ کعبہ شیخ ماھر بن حمد المعیقلی حفظہ اللہ کی پچھلی صف میں  الشیخ عبد الرحمن السدیس نماز ادا کر رہے تھے، انہوں نے صورتحال کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے مناسب توقف کے بعد نہایت مناسب طریقہ سے امام صاحب کی جگہ لے کر سورہ فاتحہ کی تلاوت وہیں سے شروع کر دی جہاں  شیخ ماھر بن حمد المعیقلی رک گئے تھے۔ اس طرح حرم کعبہ شریف میں ادا کی جانے والی نماز کسی تعطل کے بغیر خیر و عافیت سے مکمل ہو گئی۔ نماز ادا کرنے کے فوراً بعد  الشیخ عبد الرحمن السدیس  نے امام کعبہ کی خیریت دریافت کی۔ امام کعبہ کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا مفصل چیک اپ کیا۔

 عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اب ان کی طبعیت بہتر ہے۔ کل دوپہر سے عالم اسلام میں ان کی صحت کے لئے خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں اور اس نماز کی ویڈیو پوری دنیا میں وائرل ہو رہی ہے جسے ایک جلیل القدر امام کعبہ نے شروع کروایا اور دوسرے نے مکمل کروایا لیکن اس عمل کے دوران ہزار ہا نمازیوں نے کمال تحمل سے نظم و ضبط برقرار رکھا اور صلواہ کا تقدس برقرار رہا۔ لحظہ بھر کی خاموشی کے سوا نماز کے تسلسل میں کوئی فرق نہیں آیا۔

اللہ پاک امامِ کعبہ شیخ ماھر بن حمد المعیقلی کو شفاۓ کاملہ عاجلہ مستمرہ داٸمہ عطا فرماۓ اور آپکا سایہ امت پر تادیر قائم ودائم رکھیں۔آمین