ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگران وزیراعظم کہاں رہتے ہیں، ان سے ملنے کونسے مہمان آ رہے ہیں، سیکیورٹی کےکیا انتظامات ہیں؟ جانیے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی :  نگران وزیراعظم کہاں پر رہتے ہیں؟ ان کی عام دنوں کی کیا روٹین رہتی ہے؟ نگران وزیراعظم بننے کے بعد ان کے گھر کون کون سے مہمان آ رہے ہیں؟ اس سارے معاملے میں سیکیورٹی صورتحال کیا ہے؟

 منسٹر انکلیو میں سینیٹر انوارالحق رہائش پزیر ہیں، جدھر 40 کے قریب بنگلے ہیں اور 8 سے 9 لگثری فلیٹس ہیں جن میں سے ایک میں نگران وزیراعظم بننے والے سینیٹر انوارالحق کاکڑ رہتے ہیں۔ وزیراعظم آفس کا سیکیورٹی سٹاف بم ڈسپوزل سکواڈ ، جیمرز اور دیگر ضروری سکواڈ کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر موجود ہے۔ 

 کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو ان کی رہائش گاہ میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی، سینیٹر جام کمال سمیت دیگر لوگ جن میں ان کی پارٹی کے لوگ بھی شامل ہیں وہ ان کی رہائش گاہ پر مبارکبادی بوکے لے کر آرہے ہیں اور سینیٹر انوارالحق ان سے مبارکباد وصول کر رہے ہیں۔ 

 ان کے گھر کے سامنے ایک پارک بھی ہے جہاں وہ رات کے وقت چہل قدمی کیا کرتے تھے لیکن اب ان کی تمام تر مصروفیات و روٹین کے کام وزیراعظم کے سیکیورٹی پروٹوکول میں ہوا کریں گے۔ ان کے گھر سے تمام ضروری سامان ان کے گھر سے وزیراعظم ہاؤس منتقل کیا جا رہا ہے۔ان کیلئے شیروانی سمیت دیگر لباس بھی تیار کیا جا رہا ہے اور تقریب حلف برداری کیلئے مہمانوں کو دعوت نامے بھی بھیجے جا رہے ہیں۔