(مانیٹرنگ ڈیسک) فوج مخالف بیان دینے پر پاکستان تحریک انصاف کے مزید کارکنوں نے معافی مانگ لی۔
پی ٹی آئی کے مزید کارکنوں نے کہا ہے کہ غلطی سے پاک فوج کے خلاف پوسٹ شیئر کی، آئندہ ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی نہیں کریں گے۔
واضح رہےکہ اس سے قبل فوج مخالف دینے والے پی ٹی آئی کارکن محمد شبیر نے معذرت کی تھی۔ محمد شبیرکا کہنا تھاکہ مجھے اپنی سنگین غلطی کا احساس ہوگیا، میرے بیان سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہوں، آئندہ ایسی غلطی نہیں کروں گا۔