ویب ڈیسک: دلہن نے اپنی ہی شادی پر فائرنگ کرکے سب کو حیران کردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عام طور پر شادی کی تقریبات میں کئی ایسے واقعات رونما ہوجاتے ہیں جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں، بھارت میں ہونے والی شادی کی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔یہ ویڈیو بھارتی ریاست اترپردیش میں ہونے والی ایک شادی کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اسٹیج پر بیٹھی دلہن کو دلہے کے سامنے ریوالور پکڑاتا ہے اور دلہن بنا خوف و خطر چار راؤنڈ فائر کرتی ہے، فائرنگ کے دوران دلہا سہم سا جاتا ہے۔
VIRAL VIDEO: In Uttar Pradesh's Hathras, bride fires 4 rounds of shots in the air during her wedding ceremony pic.twitter.com/bESwsxNpVW
— The New Indian (@TheNewIndian_in) April 9, 2023
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ ’اب اس دلہن کے پاس سب سے پیار کرنے والی اور خیال رکھنے والی ساس ہوگی۔‘دوسرے صارف نے لکھا کہ ’بے چارہ دلہا۔‘ تیسرے صارف نے لکھا کہ ’دلہے کے چہرے پر یہ تاثر ہے کہ میرا کس سے پالا پڑ رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق شادی میں فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ پولیس کے حرکت میں آنے کے بعد دلہن فرار ہوگئی۔