ویب ڈیسک: ملک ایک بارپھرزلزلے کے جھٹکوں سے لرزاُٹھا۔مظفرآباد اورگرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیمامرکزکے مطابق زلزلے کی شدت 3.7،گہرائی 17 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کا مرکز آزاد کشمیر میں گڑھی حبیب اللہ کےقریب تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں کے بعد عوام میں خوف وہراس پھیل گیاجس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔تاہم زلزلے سے کسی بھی قسم کے نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔