عرفان ملک:عدم اعتماد سے ہٹائے جانے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کو تحفے میں ملنے والے ہار کو توشہ خانہ میں رکھنے کی بجائے زلفی بخاری کی مدد سے اٹھارہ کڑوڑ روپے کا لاہور کے ایک جیولر کو فروخت کیا گیا اور توشہ خانہ میں چند لاکھ جمع کروانے پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
ذرائع کے مطابق تحفے میں ملنے والے ہار کو زلفی بخاری کے ذریعے لاہور میں ایک بڑے جیولر کو فروحت کیا گیا تھا ،لاہور کے بڑے جیولر نے ہار اٹھارہ کڑوڑ روپے مالیت میں خریدا تھا ، عمران خان کی جانب سے اس ہار کے توشہ خانہ میں چند لاکھ روپے جمع کروائے گئے تھے ،بطور وزیر اعظم ملنے والے تحائف کو توشہ خانہ میں جمع کروانا ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق تحفے کی آدھی قیمت ادا کر کے توشہ خانہ سے تحائف کو اپنے پاس رکھا جا سکتا ہے ، عمران خان نے اٹھارہ کڑوڑ کا ہار بیچا اور چند لاکھ توشہ خانہ میں جمع کروائے جو غیر قانونی تھا ۔