(جنید ریاض)سرکاری کالجوں میں تعینات ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائرمنٹ کیلئے نوٹیفکیشن جاری،، اساتذہ کو 60 سال کی عمر ہونے پر ریٹائرڈ کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے لاہور سمیت پنجاب کے سرکاری کالجوں میں تعینات ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو عہدوں سے ریٹائرمنٹ سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ دو ماہ میں خواتین کالجوں کی گریڈ 19 میں تعینات ایسوسی ایٹ پروفیسر کو ریٹائرڈ کر دیا جائے گا، کالج اساتذہ کے ساتھ سینئرز لائبریرینز کو بھی ریٹائرڈ کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ریٹائرمنٹ کو اساتذہ کے لئے مزید پیچیدہ بنا دیا۔اب ریٹائر ہونے والے ٹیچرز کو سروس دورانیہ کا مکمل ریکارڈ پیش کرنا ہوگا۔اس سے قبل اساتذہ کو ریٹائرمنٹ کے لئےموجودہ پوسٹنگ کے متعلق نو انکوائری سرٹیفکیٹ نو آڈٹ پیرا اور نو ڈیمانڈ سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوتا تھا۔اب 40 سالہ سروس میں ہر پوسٹنگ بارےریکارڈ پیش کرنا ہوگا۔
اساتذہ کا کہنا تھا کہ تمام سروس ریکارڈ فراہم کرنا نہ ممکن ہے، اپنے ایک بیان میں وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہناتھا کہ ریٹائرمنٹ سسٹم میں اصلاحات متعارف کروا رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اساتذہ کے لئے مشکلات بڑھا رہی ہے۔جب اساتذہ کا مکمل سروس ریکارڈ سکول ایجوکیشن کے ایچ آر ایم ایپ میں موجود ہے۔ساراریکارڈ دستیاب ہونے کے باوجود ریٹائرمنٹ میں پیچیدگیاں کیوں پیدا کی جارہی ہیں۔