ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایجوکیشن اتھارٹی نے اساتذہ کو خوشخبری سنادی

ٹیچرز کو مستقل کرنے کے احکامات جاری
کیپشن: Contract teachers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض)ایجوکیشن اتھارٹی نے 75 سینئر ایلمنٹری سکول ٹیچرز کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

تفصیل کے مطابق لاہور کے مختلف سرکاری سکولوں میں پڑھانے والےسینئر ایلمنٹری سکول ایجوکیٹرز  کے لئےخوشخبری آگئی،ایجوکیشن اتھارٹی نے 75 ایس ای ایس ای اساتذہ کو مستقل کردیا۔مذکورہ اساتذہ کو 2017 میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا گیا تھا۔اساتذہ کو گریڈ 14 میں مستقل کیا گیا ہے۔مستقلی کے بعد تمام اساتذہ پرانے سکول میں ہی اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

دوسری جانب محکمہ خزانہ کی جانب سے سرکاری جامعات کے اساتذہ کی ٹائم سکیل پرموشن پر اعتراض اور ہدایت پر پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنے 1300 اساتذہ کی ٹائم سکیل پر موشن عارضی طور پر روک دی ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے ٹائم سکیل کا معاملہ گورنر پنجاب و چانسلر چوہدری محمد سرور کو بھجوا دیا۔گورنر پنجاب کے فیصلے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ حتمی فیصلہ کرے گی۔

محکمہ خزانہ کے اعتراض کے مطابق ٹائم سکیل پرموشن سروس سٹرکچر صرف نان ٹیچنگ سٹاف کیلئے تھا،ٹیچنگ سٹاف کا سروس سٹرکچر معمول سے مختلف ہے،ٹائم سکیل پرموشن کا اطلاق اساتذہ پر نہیں ہوتا۔ٹائم سکیل پروموشن کی بنیاد پر یونیورسٹیوں کے اساتذہ کروڑوں روپے کے فوائد لے چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹائم سکیل پروموشن واپس لئے جانے پر اساتذہ کو تمام مالی فوائد واپس کرنا پڑیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer