لاک ڈاؤن والے علاقوں کیلئے این سی او سی کا نیا اعلامیہ جاری

لاک ڈاؤن والے علاقوں کیلئے این سی او سی کا نیا اعلامیہ جاری
کیپشن: NCOC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے صورت حال سنگین تر ہورہی ہے جس کی وجہ سے عوامی تحفظ کے لئے حکومت کو نئے فیصلے کرنے پڑھ رہیے ہیں،حکومت نے لاک ڈاؤن والے علاقوں کے لئے نئی ایس اوپیز جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرسے متاثر ہونے والے علاقوں کے لئے حکومت نئی ایس اوپیز جاری کردی، پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے جبکہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام سرکاری و نجی دفاتر بھی بند رہیں گے۔ اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اعلامیہ بھی جاری کیا جس میں کہا گیا کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس بند رہیں گے البتہ متاثرہ علاقے میں مکینوں کی محدود نقل و حمل کی اجازت ہوگی، اور انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کرسکے گا۔ 

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ہسپتال سمیت تمام میڈیکل سروسز، میڈکل سٹورز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ دودھ اور گوشت کی دکانیں، بیکریاں صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی۔ لاک ڈاؤن والے علاقے میں پیٹرول پمپس صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کُھلیں گے جبکہ گروسری سٹورز، جنرل اسٹورز اور آٹا چکیاں، فروٹ اور سبزیوں کی دکانیں بھی صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کُھلی رہیں گی۔

واضح رہے کہ  لاہور میں کورونا کے مریضوں کی مثبت شرخ 19 فیصد سے تجاوز کرگئی،پنجاب حکومت نے لاہور میں مزید دو ہفتے کا مکمل لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز این سی او سی کو ارسال کردیں، مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ این سی او سفارشات کی روشنی میں کرے گی، لاک ڈاؤن ہونے کی صورت میں میڈیکل سٹورز، کرایہ سٹورز، تنددور،دودھ،دہی کی دکانیں اور  پیٹرول پمپس کھلے رہے گے۔علاوہ ازیں لاک ڈاؤن میں رمضان بازار بھی کھلے رکھنے پر اتفاق کیاگیا۔رمضان المبارک میں ویکسینیشن سنٹرز اور مساجد میں ایس او پیز کو یقینی بنایاجائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer