اویس کیانی : وفاقی کابینہ کے دو اہم فیصلےکر لیے ،وفاقی کابینہ نے پراسیکوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر کے استعفے کی منظوری دے دی۔
وزیر اعظم کی ہدایت پر پراسیکوٹر جنرل کا استعفی وفاقی کابیبہ کو ارسال کیا تھا۔ وفاقی کابینہ نے کراچی ڈویژن میں رینجرز کی تعیناتی میں تین ماہ توسیع کی منظوری دے دی۔کراچی ڈویژن میں تعینات رینجرز کی تعیناتی کی مدت13 ستمبر کو ختم ہو رہی تھی ۔ وفاقی کابینہ نے 12 دسمبر 2023 تک رینجرز تعینات کرنے کی منظوری بھی دے دی ۔وزارت داخلہ اور وزارت قانون کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔