ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے پاکستان استحکام پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

 پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے پاکستان استحکام پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بطن سے جنم لینے والی  جماعت پاکستان استحکام پارٹی نے   پی ٹی آئی کی ایک اور اہم وکٹ اُڑا دی ۔ 

https://www.24urdu.com/digital_images/large/2023-10-11/news-1697027811-4189.jpg

 تفصیلات کے مطابق عبدالعلیم خان سے پی ٹی آئی حافظ آباد کے سابق ضلعی صدر شعیب حیات تارڑ نے ملاقات کی ہے ، شعیب حیات تارڑ  نے علیم خان سے ملاقات کے بعد پاکستان استحکام پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ، اس موقع پر شعیب حیات تارڑ کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں ۔ 

 واضح رہے کہ 9 مئی کے بعد  پاکستان تحریک انصاف   میں پھوٹ پڑ گئی تھی اور تمام کارکنان پارٹی کی غلط پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے  پارٹی سے علیحدگی  اختیار کر تے جا رہے ہیں، ایک طرف عمران خان کے قریبی ساتھیوں نے پارٹی سے راہیں جدا کر لی ہیں تو دوسری جانب وہ افراد جو زندگی بھر ساتھ دینے کا دم بھرتے تھے انہوںے اپنی پارٹیاں بنا لی ہیں ۔ 

Ansa Awais

Content Writer