ایران ، حکام کے تشدد سے ہلاک لڑکی کی ماں نے بھی خودکشی کرلی

sarina mother suicice
کیپشن: sarina mother suicice
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ایران میں سکیورٹی اہلکاروں کے تشدد سے ہلاک ہونے والی لڑکی کی والدہ نے خودکشی کر لی ہے۔

عرب نیوز  کی رپورٹ کے مطابق  16 سالہ یوٹیوبر سارینہ اسماعیل زادہ کو پچھلے ماہ کراج میں احتجاج کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس سے وہ دم توڑ گئی تھیں۔گھر والے کئی روز تک سارینہ کو ڈھونڈتے رہے  تاہم 10ویں روز حکام نے لاش ان کے حوالے کی۔  

سارینہ کے یوٹیوب چینل پر ایسی ویڈیوز موجود ہیں جن میں انہوں نے حجاب نہیں پہنا ہوا اور ایک شخص کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں اور ایک ویڈیو میں خواتین کے حقوق پر بات کر رہی ہیں۔

گھر والوں کی طرف سے لاش کی وصولی کے لیے بار بار کوشش پر سکیورٹی اہلکاروں نے ان کی ماں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی بیٹی غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث اور دہشت گرد تھی۔بالآخر جب سارینہ کی لاش گھر والوں کے حوالے کی گئی تو ماں اس کی مسخ شدہ لاش کو دیکھ کر شدید صدمے کا شکار ہوئی اور گھر جا کر خود کو پھانسی لگا لی۔

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ سکیورٹی حکام نے لڑکی کے گھر والوں کو زبان بند رکھنے کے لیے مظالم کا نشانہ بھی بنایا۔

دوسری جانب مہسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت کے خلاف جاری احتجاج میں اب 185 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 19 بچے بھی شامل ہیں۔ یادرہے ایران میں مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں سکیورٹی اہلکار تحویل میں لے لیتے ہیں اور رشتہ داروں کو میت حوالے کیے جانے کے حوالے سے سخت قوانین و ضوابط بنائے گئے ہیں ۔