نان، روٹی ایک بار پھر غریب کی پہنچ سے باہر ہونے کا خدشہ

نان، روٹی ایک بار پھر غریب کی پہنچ سے باہر ہونے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) آٹے کی قیمت بڑھنے سے نان، روٹی کی قیمت میں بھی اضافے کا خدشہ، دکاندار آٹے کی عدم دستیابی سے پریشان جبکہ اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافے پر عوام نے غم وغصے کا اظہار کیا۔

مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کے مسائل کم نہ ہو سکے، آٹےکی قیمت میں اضافے سے شہری پریشان ہوکر رہ گئے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ قیمت میں اضافے سے آٹا نایاب ہوگیا۔

ضلعی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ شہر میں 20 کلو والا آٹے کا تھیلا 860 روپے میں دستیاب ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں آٹے کا تھیلا 860 میں مل ہی نہیں رہا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں آٹے کی قیمت میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ حکومت کے عوام کو ریلیف کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے۔ آٹے کی قیمت میں اضافے سے نان اور روٹی کی قیمت بھی بڑھنے کا خدشہ ہے۔