ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے جنازے میں شرکت کے لئے چارسدہ روانہ

محسن نقوی وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے جنازے میں شرکت کے لئے چارسدہ روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی  تمام مصروفیات ترک کرکے وزیر اعلی خیبر پختونخوا اعظم خان کے جنازے میں شرکت کے لئے چارسدہ روانہ ہوگئے ہیں۔

خبیر پختونخوا کے مرحوم نگراں وزیراعلیٰ  اعظم خان کےجسد خاکی کو چارسدہ میں ان کے آبائی گھر پہنچا دیا گیا ہے۔چارسدہ اعظم کا نماز جنازہ ساڑھے تین بجے ادا کیا جائے گا۔    اعظم خان کی نماز جناز میاں قبرستان پڑانگ میں ادا کی جائے گی۔ اعظم خان کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لیے لوگ جمع ہو رہے ہیں۔سابق وزیر داخلہ افتاب شرپاو، سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنما بھی پہنچ گئے۔
مرحوم اعظم خان کی عمر 90 برس تھی۔  پشاور اعظم خان نے 21جنوری کو نگران وزیر اعلیٰ کا حلف لیا تھا۔ اعظم خان 1990سے 1993تک خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری بھی رہے۔اعظم خان 2007میں خیبرپختونخوا کے نگران وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔   اعظم خان 2018میں نگران وفاقی وزیر داخلہ بھی رہ چکے 

آج صبح نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کو اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث نجی اسپتال لایا گیا تھا، ڈاکٹروں نے انہیں فوری طور پر طبی امداد دی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

طبی عملے کا بتانا ہے کہ اعظم خان کو پہلے سے کئی بیماریوں کا سامنا تھا، جب ہسپتال لایا گیا تو انہیں تیز بخار اور ڈائریا کی شکایت تھی جس کے باعث انہوں نے گزشتہ روز صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔