ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعظم خان کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان

اعظم خان کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کا انتقال،11 سے 13 نومبر 2023 تک صوبہ بھر  میں سوگ کا اعلان۔
 تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کے اچانک انتقال کے باعث صوبائی حکومت نے گہرے دکھ اور افسوس کے ساتھ تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔11 سے 13 نومبر 2023 تک صوبہ خیبر پختونخواہ میں سوگ کا اعلان کیا گیا۔حکومت خیبرپختونخوا کے مطابق  مذکورہ مدت کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری دفاتر/ عمارتوں پر پاکستان کا قومی پرچم نصف سرنگوں رہے گا جبکہ تمام سرکاری دفاتر پیر 13 نومبر 2023 کو کھلے رہیں گے۔