ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

6.2 شدت کا زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

6.2 شدت کا زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  انڈونیشیا کے صوبے مالوکو میں 6.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا لیکن سونامی کا الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔

 چین کے خبر رساں ادارے کے مطابق موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے بتایا کہ انڈونیشیا کے صوبے مالوکو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلہ کے جھٹکے انڈونیشیا کے کئی جزائر میں محسوس کئے گئے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 زلزے کا مرکز ضلع مالوکو تینگارا بارات سے 249 کلو میٹر شمال مغرب میں 10 کلو میٹر سمندر کی تہہ میں تھا، زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔