آن لائن منشیات فروشوں اور شیشہ فروشوں کی شامت

Lahore Shisha smugglers arrested, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور میں شیشہ کی بہت بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ دوکانوں پر شیشہ سپلائی کرنے والے ملزم سامان رنگے ہاتھوں گرفتار ہو گئے۔  چوکی انچارج راجہ مارکیٹ پولیس نے آن لائن شیشہ فلیورز سپلائی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار  کر لیا۔

ملزمان کیری ڈبہ میں پتوکی سے راجہ مارکیٹ شیشہ ٹوبیکو کی سپلائی دینے کیلئے آئے تھے۔ملزمان کو خفیہ اطلاع پر کیمپس پل سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان میں اویس، ندیم، خالد اور علی شامل ہیں۔

ملزمان سے 1 ہزار سے زائد شیشہ فلیورز  کے ڈبےاور امپورٹڈ سگریٹ برآمد ہوئے،  پولیس نےممنوعہ مواد فروخت کرنے کامقدمہ درج کر لیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی نے اس کارروائی میں شامل پولیس پارٹی کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کی تباہی کا سبب بنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

اسلام آباد میں آن لائن منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی

فرزانہ صدیق: تھانہ رمنا اسلام آباد پولیس کی اہم کارروائی کے نتیجہ میں آن لائن اپلیکیشن کے ذریعے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث گروہ کا اہم کارندہ گرفتار ہو گیا۔

 ملزم محمد نصیر سے پیکٹ میں بند منشیات برآمد ہوئیں۔ ملزم آن لائن اپلیکیشن کے ذریعے منشیات پیکٹوں میں پیک کرکے طلباء و طالبات کو سپلائی کرتا تھا۔ ملزم کو منشیات سپلائی کرتے ہوئے جی الیون نجی سکول کے باہر سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس ٹیم نے حکمت عملی سے گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔