ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سول،سیشن عدالتوں نے پانچ روز میں ریکارڈ فیصلے کردئیے

سول،سیشن عدالتوں نے پانچ روز میں ریکارڈ فیصلے کردئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لئے ہدایات پر عمل درآمد کرتے سول اور سیشن عدالتوں نے پانچ روز میں 60 ہزار 928 مقدمات کے ریکارڈ فیصلے کردئیے۔

ذرائع کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کی سول کورٹ نے تمام نوعیت کے 46181 مقدمات کے فیصلے کئےجبکہ صوبہ بھر کی سیشن کورٹ نے تمام نوعیت کے 14747 مقدمات کے فیصلے کئے۔سول اور سیشن عدالتوں نے دونومبر سے سات نومبر تک 60928 ریکارڈ مقدمات نمٹائے۔ چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے صوبہ بھر کے ججز کو مراسلہ جاری کیا گیا تھا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کا کہناتھا کہ سائلین کو ہر ممکن سہولیات اور جلد و معیاری انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، علاوہ ازیں  چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان نے تمام اضلاع کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی ہدایت پر پنجاب بھر کی ضلعی عدالتوں کےلئے کوڈ آف کنڈکٹ جاری کیا گیا. چیف جسٹس اور ججز کی جانب سے ضلعی و تحصیل عدالتوں میں آمد کے موقع پر پھولوں کی برسات اور بینڈ باجا ممنوع قرار دیا.اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فاضل چیف جسٹس اور معزز ججز کی انسپکشن اور دورے کے موقع پر صرف متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، سینیئر ایڈیشنل سیشن جج اور سینئر سول ججز ہی استقبال و انسپکشن کروائیں گے۔

باقی تمام ججز عدالتوں میں کام جاری رکھی‍ں گے. مزید برآں استقبالیہ کو نہایت سادہ رکھا جائے گا اور  گلدستےکے علاوہ کسی بھی قسم کا تحفہ پیش نہیں کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer