ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملٹی نیشنل فوڈ چین میں ڈکیتی کی واردات

ملٹی نیشنل فوڈ چین میں ڈکیتی کی واردات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: شادمان پولیس سٹیشن سے چند قدم فاصلے پر واقع ملٹی نیشنل فوڈ چین میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار، سی سی ٹی وی سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق شادمان میں واقع ملٹی نیشنل فاسٹ فوڈ چین میں ڈکیتی کی واردات ہوئی، سٹی فورٹی ٹو کو حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار دو ڈاکو اسلحہ لہراتے فوڈ پوائنٹ میں داخل ہوئے، جنہوں نے گن پوائنٹ پر عملے کو یرغمال بنایا اور لوٹ مار شروع کر دی۔

سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکوؤں نے رومال اور ماسک کے ساتھ چہرہ چھپا رکھا ہے جو کہ لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بروقت پولیس کو اطلاع دی گئی مگر چند قدم پر پولیس سٹیشن ہونے کے باوجود پولیس تاخیر کے ساتھ موقع پر پہنچی۔

دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی اور دیگر شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کی جا رہی ہے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا.