اساتذہ،سرکاری ملازمین نےحکومت کو دو ٹوک پیغام دیدیا

اساتذہ،سرکاری ملازمین نےحکومت کو دو ٹوک پیغام دیدیا
کیپشن: Punjab teachers union
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)پنجاب ٹیچرز یونین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عید سےقبل ڈسپیرٹی الاؤنس کا نوٹی فکیشن جاری کریں وگرنہ 20 مئی کو سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے احتجاج ہو گا۔ 

تفصیلات کے مطابق  پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت، سعید نامدار، طارق زیدی، نادیہ جمشید، چوہدری محمد علی، میاں ارشد، مصطفی سندھو، رانا الیاس، ملک سجاد، رانا خالد، مرزا طارق، طاہر اسلام، حافظ نذیر گجر، غفار اعوان، اختر بیگ، اشفاق میئو، شرافت علی ودیگر نے کہا ہے کہ ڈسپیرٹی الاونس پر قائم کمیٹی نے اپنی سفارشات وزیر اعلیٰ پنجاب کو حتمی منظوری کےلئے ارسال کر دیں ہیں جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے وعدے کے مطابق عید سے قبل ڈسپیرٹی الاونس کا نوٹی فکیشن جاری کرنا تھا۔

مزید پڑھئے: پنجاب ٹیچرز یونین نے حکومت کو دھمکی دیدی

لیکن اس معاملہ میں لیت ولیل سے کام لیا جا رہا ہے تو دوسری طرف اسلام آباد معاہدہ سبوتاژ کیا جا رہا ہے کیونکہ بجٹ 2021-22 میں سرکاری ملازمین کو خاطر خواہ ریلیف ملتا نظر نہیں آ رہا ہے جس کی وجہ سے اساتذہ سمیت سرکاری ملازمین میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اگر حکومتی بے حسی اور وعدہ خلافیوں کا یہی وتیرہ رہا تو اس پر ایکشن لیا جائے گا۔

پنجاب ٹیچرز یونین کا کہناتھا کہ 19 مئی تک ڈسپیرٹی الاؤنس کا نوٹی فکیشن جاری نہ کیا گیا تو 20 مئی کو سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائینس پنجاب کی کال پر پنجاب ٹیچرز یونین احتجاج میں بھر پور شرکت کرے گی اور آئندہ اسلام آباد پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔

قبل ازیں پنجاب ٹیچرز یونین حکام کا کہناتھا کہ حکومت اساتذہ وملازمین کا امتحان نہ لے،مرکزی صدر چوہدری سرفراز کا کہناتھا کہ حسب وعدہ 5اپریل تک 25فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، وسائل میں کمی کا رونا رو کر سرکاری ملازمین کے زخموں پر نمک چھڑکا جا رہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer