جنیدریاض:محکمہ سکول ایجوکیشن کا اضلاع میں تین سال کی مدت پوری کرنے والے سی ای اوز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ ۔
تفصیلات کےمطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کا اضلاع کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئےتین سال کی مدت پوری کرنے والے سی ای اوز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تین سال مکمل کرنے پر سی ای او اوکاڑہ سہیل اظہر ،سی ای او جھنگ نسیم زاہد اور سی ای او قصور ناہید واصف کو تبدیل کرنے پر غور کیا گیا ہے،سی ای او حافظہ آباد محمدآمین ، سی ای او سرگودھا اور سی ای او جہلم کو بھی تبدیل کرنے کا امکان،لاہور میں سی اوایجوکیشن کی تعیناتی کے تین سالہ مدت پوری ہونے میں ڈیڑھ سال باقی ہے،
ذرائع کےمطابق سیکرٹری ایجوکیشن نے ایک ہی عہدے پر تین سال مکمل کرنے والے سی ای اوز کی فہرست تیار کرلی ہے، محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ مذکورہ سی ای اوز کے عید کے بعد تبادلوں کے آرڈرز جاری کردیئے جائیں گے۔