توہین عدالت پرچیف آپریٹنگ آفیسر موٹر وے کو نوٹس

توہین عدالت پرچیف آپریٹنگ آفیسر موٹر وے کو نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف: لاہور ہائی کورٹ میں چیف آپریٹنگ آفیسر موٹر وے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت۔عدالت نے چیف آپریٹنگ آفیسر کرنل ریٹائرڈ عابد ندیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے عاصمہ رشید کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نےموقف اختیار کیا کہ حکومت نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے موٹروے دکانداروں کو آن لان ٹیک وے کی اجازت دےرکھی ہے۔موٹر وے حکام نے حکومتی نوٹیفیکیشن کی روشنی میں اسکو ٹیک وے کی اجازت نہیں دی۔
درخواست گزار نے مزید کہا کہ افسران کو درخواستیں دیں شنوائی نہ یونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نےدرخواست نمٹادی اور چیف آپریٹنگ آفیسر موٹر وے کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔عدالتی حکم کےباوجود زیر التواء درخواست کا فیصلہ نہیں کیا گیا،عدالت 15 اپریل 2020 کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔
درخواستگزار نے استدعا کی کہ حکم عدولی پرچیف آپریٹنگ آفیسر موٹر وے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے وکیل کا موقف سننےکے بعد موٹر وے کے چیف آپریٹنگ آفیسر سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

یاد رہے پنجاب میں کورونا وائرس کے 438 نئے کیسز، تعداد 10ہزار471 ہوگئی، لاہور میں 4 ہزار84 تصدیق شدہ مریض ہیں۔41 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔4 ہزار131 افراد صحتیاب ہوئےاور پنجاب بھر میں اب تک کل 1لاکھ17 ہزار206 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر کیے گئے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد لاہور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں دو ماہ سے بند دکانیں اور چھوٹے کاروبار کھل گئے۔پنجاب میں صبح 8 سے شام 5 بجے تک کاروبار کھلے گا تاہم شاپنگ مال اورپلازہ بند رہیں گے، خیبر پختونخوا میں تاجروں کو دکانیں اورمارکیٹ شام چار بجے تک کھولنے کی اجازت ہے جب کہ بلوچستان میں دکانیں اور مارکیٹ شام پانچ بجے تک کھولنے کی اجازت ہے تاہم پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرار ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer