علی فرازبھٹی:پنجاب پبلک ہیلتھ ایجنسی پرائمری اینڈ سیکنڈری ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام پالیسی راونڈ ٹیبل میٹنگ کا انعقاد، صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
میٹنگ میں پنجاب ہیلتھ ورک فورس کیلئے ترجیحات، درپیش چیلنجز اور ضروری پالیسی اقدامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں صوبائی وزیرخواجہ عمران نزیر، سیکٹری ہیلتھ نجم احمد شاہ، سی ای او پی پی ایچ اے ڈاکٹر شبنم سرفراز، ڈائریکٹر جنرل نرسنگ مس کوثر، ڈاکٹراختررشید، ڈاکٹر زاہد پرویز اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر خواجہ عمران نزیر کا کہنا تھاکہ سینٹرل انڈکشن پالیسی کے تحت سب سے اہم فائدہ دیہی علاقوں کے بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹرز کی موجودگی ہے۔
اس خبر کو ضرور پڑھیں:محکمہ صحت ٹی بی جیسی مہلک بیماری کی روک تھام کیلئے کوشاں ہے: خواجہ عمران نذیر
خواجہ عمران نزیر کا مزید کہنا تھا ماہرین نے ہیلتھ ورک فورس کے دونوں ڈیپارٹمنٹس کیلئے کی گئی کاوشوں کو سراہا، جسکی بدولت آج دونوں ادارے تحقیقی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔اس موقع پر سیکٹری ہیلتھ نجم شاہ نے پچھلے تین سالوں میں روشناس کرائے گئے پالیسی اقدامات، کوالٹی ہیلتھ ایجوکیشن اور نئے اداروں کے ساتھ ساتھ ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ سے فارغ التحصیل ہیلتھ ورک فورس کی کھپت سے متعلق بتایا۔میٹنگ میں سرکاری وغیر سرکاری میڈیکل کالجز، یونیورسٹیوں کے نمائندوں ،نرسز کالجز، الائیڈ ہیلتھ سائنسز،پبلک وسرکاری ہسپتالوں، پی آئی ٹی بی سمیت دیگر اداروں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔