محکمہ صحت ٹی بی جیسی مہلک بیماری کی روک تھام کیلئے کوشاں ہے: خواجہ عمران نذیر

محکمہ صحت ٹی بی جیسی مہلک بیماری کی روک تھام کیلئے کوشاں ہے: خواجہ عمران نذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم:صوبائی وزیر صحت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر کی ممبر ہیلتھ ڈاکٹر شبانہ حیدر سے ملاقات، ٹی بی کنٹرول پروگرام کے حوالے سے مختلف امور زیر غو لائے گئے۔

اس دوران صو بے میں محکمہ صحت کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا، خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹی بی جیسی مہلک بیماری کی روک تھام کے لیے کوشاں ہے۔ ٹی بی کنٹرول پروگرام میں مزید بھرتیاں کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، تاکہ ٹی بی جیسے مہلک مرض سے بچاو کے اقدامات کر کے اس بیماری پر قابو پایا جا سکے۔

محکمہ صحت  ملک بھر میں پھیلی ہوئی  مہک بیماریوں جسے کہ ٹی بی ، ڈینگی اور پولیو ں وغیرہ سے بچاؤں کے لئے بہتر سے بہتر تدابیر کرتا رہا ہے اور کافی حد تک کامیابی بھی ملی ہے   گزشتہ دنوں سے خواجہ عمران نذیرنے  ان بیماریوں کی روک تھام کےلئے متعدد اجلاس بھی کیے۔ 

مزید پڑھنے کے لئے لنک پر کلک کریں:ڈینگی کے خاتمے میں اپنی کاوشوں کو جاری رکھیں گے: خواجہ عمران نذیر

خواجہ عمران نذیر نے صحت کی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان بنانے کے لئے شہر بھر کے مختلف ہستپالوں کا دورہ بھی کیا اور ان میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیا۔انہوں نے دوروں کے دوران اچھے انتظامات  کرنے والوں کے کاموں کو خوب سراہا۔