ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ طاہرہ واسطی کو مداحوں سےبچھڑے 9برس بیت گئے

 اداکارہ طاہرہ واسطی کو مداحوں سےبچھڑے 9برس بیت گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ طاہرہ واسطی کو مداحوں سےبچھڑے 9برس بیت گئے۔

تفصیلات کے مطابق پروقار اندازاور خوبصورت شخصیت کی حامل   طاہرہ واسطی 1944میں سرگودھا میں پیدا ہوئیں، 1968میں سرکاری ٹیلی ویژن کے ڈرامہ سیریل ' جیب کترا 'سے اداکاری کا آغاز کیا، یہ ڈرامہ اردو کے مایہ ناز افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی ایک کہانی پر تیار کیا گیا تھا۔ طاہرہ واسطی کی خاص پہچان ان کی پُروقار اور پُرکشش شخصیت تھی جس کی وجہ سے انہیں شاہانہ انداز کے کرداروں کے لیے انتہائی پسندیدہ قرار دیا جاتا تھا۔

 طاہرہ واسطی نے شاہین، ٹیپو سلطان، کشکول،شمع اور دلدل سمیت مختلف ڈراموں میں منفرد کردار نبھائے اور یہی وجہ ہے کہ ان کا فن یکسانیت کی تنقید سے آزاد رہا۔ ڈرامہ سیریل افشاں میں یہودی تاجر کی بیٹی اور آخری چٹان میں ملکہ ازابیل کے کردار نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر ایسا جکڑا کہ 1980 اور 90 کے عشرے میں دلوں پر راج کرنے لگی۔طاہرہ واسطی صرف اداکارہ ہی نہیں بلکہ مصنفہ بھی تھی انہوں نے ایڈز کے موضوع پر کالی دیمک سمیت سرکاری ٹی وی کیلئے کئی ڈرامے بھی تحریر کئے۔

انہیں  1980 اور 1990 کے عشرے میں ٹیلیویژن کی صف اول کی اداکاراؤں شمار کیا جاتا تھا۔ طاہر واسطی 11مارچ 2012 میں 68 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملیں۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer