بین کٹنگ پاکستانی شائقین کرکٹ کے مداح ہوگئے

بین کٹنگ پاکستانی شائقین کرکٹ کے مداح ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (حافظ  شہباز علی) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز بین کٹنگ پاکستانی شائقین کرکٹ کے مداح ہوگئے، کہتے ہیں کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کو بھی پاکستان کا دورہ کرنا چاہئیے۔

 نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بین کٹنگ کا کہنا تھا کہ پاکستان سپرلیگ کے دوران پاکستان کے چار شہروں میں گیا ہوں اور ہر جگہ بہت محبت ملی ہے یہاں مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

 بین کٹنگ نے کہا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ کھیل سے جنون کی حد تک لگاﺅ رکھتے ہیں ان کا حق ہے کہ دنیا کی تمام ٹیمیں یہاں آکر کھیلیں، اب وقت آگیا ہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی پاکستان آکر کھیلیں، پاکستان سپر لیگ میں کرکٹ کا معیار بہترین ہے خاص طور پر فاسٹ باﺅلنگ کا معیار کا بہت ہی شاندار ہے کسی بھی لیگ میں 140 سے زائد رفتار سے گیند کروانے والے باؤلرز دکھائی نہیں دیتے۔

 محمد حسنین اور نسیم شاہ کے حوالے سے بین کٹنگ نے کہا کہ یہ دونوں بہت ہی شاندار باﺅلر ہیں اور ان کی سپیڈ بہت تیز ہے نیٹ میں بھی ان کا سامنا کرنا ایک مشکل کام ہے۔

  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کارکردگی کے حوالے سے بین کٹنگ نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں ہماری کارکردگی تھوڑا تار چڑھاﺅ کا شکار ہے مگر ہم کوشش کریں گے کہ اگلے دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کرکے پلے آف میں جگہ بنائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer