درنایاب: ایل ڈی اے ہاوسنگ ڈائریکٹوریٹ کا سبزہ زار میں طویل آپریشن کر کے24 گھنٹےکے دوران 32 کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی۔سرکاری اراضی پر جھگیاں ، پختہ تعمیرات مسمار کردیں، ملبہ بھی اٹھوا لیا گیا۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ہاوسنگ ڈائریکٹوریٹ نے سرکاری اراضی کو واگزار کرانے کیلئے آپریشن کیا ۔ ایل ڈی اے نے سرکاری اراضی پر جھگیاں ، پختہ تعمیرات مسمار کردیں جبکہ ملبہ بھی اٹھوا لیا گیا ۔ رحمت پلازہ کے قریب پارکنگ ایریا کو بھی کلیئر کروالیا گیا ۔ سوک سنٹر کے پلاٹ نمبر 1379,1380 کے ایک ایک کنال کے پلاٹ کو بھی واگزار کرالیا گیا ۔ ڈائریکٹر ہاوسنگ معظم رشید نے ایل ڈی اے عملے اور ایل ڈبلیو ایم سی کیساتھ آپریشن کیا ۔