ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت سے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو ریلیف مل گیا

 عدالت سے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو ریلیف مل گیا
کیپشن: HAMZA SHAHBAZ , HAMZA SHAHBAZ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور کی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی ہے۔

عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی اور  منی لانڈرنگ کیس میں  شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت میں 11 جون تک توسیع ہوئی ۔ 

اسپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ مقدمے میں وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں کی بھی توثیق کر دی۔ عدالت کی جانب سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 10، 10 لاکھ روپے جبکہ دیگر ملزمان کو 2، 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔