ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہباز شریف کی  گرفتاری کو ایک سال مکمل

 حمزہ شہباز شریف کی  گرفتاری کو ایک سال مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ،یاور چودھری  : پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی  گرفتاری کو ایک سال مکمل ہوگیا، حمزہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ 11 جون 2019 کو گرفتار کیا گیا آج ایک سال مکمل ہوگیا، ابھی تک مجھ پر کوئی ریفرنس نہیں ہے، کورونا کنٹرول نہ کرنے والی حکومت قومی مجرم ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے گرفتاری کے ایک سال مکمل ہونے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انتقام اور بغض کی آگ میں اندھی ہوچکی ہے، قوم ان سے پوچھتی ہے کہ چینی مافیا والے کدھر ہیں، ان کی  ناک کے نیچے جو ذمے داران تھے وہ راتوان رات جہاز مین بیٹھ کر لندن پہنچ گئے۔


اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کورونا کو کنٹرول نہ کرنے پر حکومت کو قومی مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اسکی ذمے داری قبول کرنا پڑی گی، اگرپہلے دوہفتوں کا لاک ڈاون کیا جاتا تو ایسی صورتحال پیدا نہ ہوتی،حکومت کی نااہلیوں کے باعث نیا پاکستان تو کیا پرانا پاکستان بھی دفن ہوچکا ہے ، حکومت کا یوم حساب زیادہ دور نہیں۔

دوسری جانب احتساب عدالت میں رمضان شوگر مل کیس کی سماعت ہوئی ،اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کےپیش نہ ہونےکےباعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی،،احتساب عدالت نےشہباز شریف اور حمزہ شہبازکویکم جولائی کودوبارہ فرد جرم عائد کرنے کےلیےطلب کرلیا۔
احتساب عدالت کےجج امجد نذیرچودھری نےرمضان شوگرملز کیس پرسماعت کی،دوران سماعت شہباز شریف کےوکیل نےبتایا کہ شہبازشریف کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکےہیں جس وجہ سےوہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے،،،عدالت سماعت تین ہفتوں تک ملتوی کرنے کا حکم دے،عدالت نےاستدعا کو منظور کرتے ہوئےشہباز شریف اور حمزہ شہباز کو یکم جولائی کو فرد جرم کی کاروائی کےلیےطلب کرلیا،اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکوسخت سکیورٹی حصار میں کمرہ عدالت تک پہنچایا گیا،عدالتی کارروائی کےبعد حمزہ شہباز نےمیڈیا سےمختصر گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان پر بڑا مشکل وقت ہے،اللہ تعالیٰ ہرایک کےوالدین کو صحت عطا فرمائے۔۔


ضلعی انتظامیہ کی جانب سےپیشی سے قبل احتساب عدالت کے اطراف میں سیکورٹی کےسخت انتظامات کیےگئے،ایم اے او کالج چوک سےسیکریٹریٹ چوک کومکمل نوگوایریا بنا دیا گیا،لیگی کارکنوں کو احاطہ عدالت میں آنےکی اجازت نہ دی گئی،جس پر لیگی کارکنان نےنعرے بازی بھی کی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer