پنجاب میں مالی بحران پیداہونے کےباعث متعدد منصوبوں کے فنڈز روک لئے گئے

پنجاب میں مالی بحران پیداہونے کےباعث متعدد منصوبوں کے فنڈز روک لئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:پنجاب میں مالی بحران، لاہور اور پنجاب کے متعدد منصوبوں کے فنڈز روک لئے گئے۔ محکموں اور ٹھیکیداروں کے چیک بھی روک لئے گئے۔ شوکت خانم فلائی اوور اور واسا کے سکاڈا سسٹم سمیت دیگر منصوبے بھی شامل۔

پنجاب میں مالی بحران پیدا ہونے کے باعث مختلف سیکٹرز کے ترقیاتی بجٹ کے اجرا میں مشکلات کھڑی کر دیں گئیں ہیں۔ جبکہ لاہور صوبہ بھر میں ٹھیکیداروں کے چیک ایک بار پھر روک لیے گئے ہیں۔ جس پراے جی اور ٹریثری پنجاب نے چیک لینا بند کردیےہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور اور پنجاب کے متعدد منصوبوں کے ترقیاتی فنڈز بھی روک لیے گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی اداروں کو غیر ترقیاتی بجٹ میں بھی قسطوں پر رقم جاری کی جارہی ہے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں: پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کو فنڈز کی منظوری نہ ملی
لاہور کے تمام قومی حلقوں میں چھ ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لیے بھی فنڈز روک لیے گئے۔ جبکہ شوکت خانم فلائی اوور اور واسا کے سکاڈا سسٹم سمیت دیگر منصوبے بھی شامل ہیں۔ محکمہ خزانہ کے حکام کا کہان ہے کہ مالی بحران وفاق کی جانب سے پی ایف سی شئیر جلد نہ ملنے کے باعث ہوا ہے۔