ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقلیتی برادریوں کے خدشات دور کریں گے : رمیش سنگھ اروڑہ

minority
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مائدہ وحید:  صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے صوبائی مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔صوبائی وزیر اقلیتی  امور کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب مساوی حقوق کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے ۔  آئین کے مطابق تمام شہریوں کے حقوق برابر ہیں ۔

سیشن کا انعقاد نیشنل کمیشن فار جسٹس اینڈ پیس نے ایک نجی ہوٹل میں کیا جس میں ایم پی اے سنبل ملک، شکیلہ جاوید، ریورینڈ ڈاکٹر مجید ایبل ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر وائز بشریٰ خلیق اور مختلف سماجی کارکنان کی شرکت کی ۔اسی تقریب میں انسانی حقوق کے کارکن عرفان مفتی بھی موجود تھے ۔اجلاس میں  اقلیتی حقوق خاص طور پر لڑکیوں اور خواتین کے حقوق کی حفاظت پر بات کی گئی۔صوبائی وزیر اقلیتی  امور کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب مساوی حقوق کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے ۔  آئین کے مطابق تمام شہریوں کے حقوق برابر ہیں ۔ ہمارا آئین مذہب اور عقیدے کی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔
رامیش سنگھ  نے کہا اقلیتی برادریوں کے خدشات کو دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے حال ہی میں دستک پروگرام شروع کیا ہے۔
مینارٹی کے نوجوانوں کو زیادہ سے ایسے پروگرامز میں شامل کیا جانا چاہئے ۔
صوبائی وزیر نے اس طرح کے سیشنز کے انعقاد پر زور دیا۔ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جدھر ہر شخص کو اہمیت اور تحفظ کا احساس ہو۔