کومل اسلم : ملکی آبادی میں ایک سال کے دوران بڑا اضافہ ہوا۔ ملکی آبادی بڑھ کے 24 کروڑ 14 لاکھ سے زائدہوگئی ۔پاپولیشن کونسل نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔
آبادی کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا ۔ملک کی کل شرح بار آوری 3.6 ہے ۔
پاپولیشن کونسل کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق بڑھتی آبادی کے باعث پانچ سال سے کم عمر چالیس فیصد بچوں کا قد مناسب نہیں ہے ۔
آبادی اس رفتار سے بڑھتی رہی تو 2040 تک پاکستان کو چالیس لاکھ نوکریاں درکار ہونگی ۔2040 تک ایک کروڑ پچپن لاکھ نئے گھر اور ستاون ہزار پرائمری سکولوں کی ضرورت ہوگی
این ایف سی ایوارڈ میں وسائل کی تقسیم کیلئے آبادی کا وزن 82فیصد ہے جس کم کرنا ناگزیر ہے ۔