ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آبادی میں اضافے کے حوالے سے شعورکی آگاہی بنیادی فیکٹر ہے: ڈی جی بہبود آبادی

آبادی میں اضافے کے حوالے سے شعورکی آگاہی بنیادی فیکٹر ہے: ڈی جی بہبود آبادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : ڈی جی بہبود آبادی کا کہنا ہے کہ آبادی کے عالمی آبادی میں اضافے کے حوالے سے شعورکی آگاہی بنیادی فیکٹر ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ثمن رائےکاکہنا ہے کہ آبادی کا عالمی دن منانے کا باضابطہ آغاز1989 سے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام نے کیا۔ اور11 جولائی 1990 کو پہلا”عالمی یوم آبادی“منایا گیا، جس کا مقصد دنیا میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے مسائل کا شعور پیدا کرنا تھا۔
آبادی میں اضافے سے پیدا ہونیوالے مسائل میں خوراک کی فراہمی، علاج، رہائش، تعلیم اور دیگر بنیادی اشیاء جو بنی نوع انسان کیلئے ضروری ہیں، کا نہ ملنا، آبادی کا تناسب بگڑنےسےپیدا ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے 11 جولائی کا دن آبادی میں ہونیوالے اضافے کے نقصانات سے آگاہی دیتا ہے۔
محکمہ بہبودآبادی پنجاب موثر اقدامات کر رہا ہے۔ آبادی میں اضافے کے حوالے سے شعورکی آگاہی بنیادی فیکٹر ہے، عوام میں شعور ہوگا تو ہم ان مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہوں گے۔ ڈی جی بہبود آبادی کا کہنا ہے کہ ہمارا محکمہ موثرانداز میں کام کر رہاہے۔                                     
ماہرین کے اندازوں کے مطابق اگردنیا کی آبادی اِسی تناسب سے بڑھتی رہی توآئندہ50 برسوں کے دوران اس کرہ ارض پر مزید دوسےچارارب لوگوں کا اضافہ ہو جائیگا۔ 

Ansa Awais

Content Writer