وزیراعظم شہبازشریف سےعوامی جمہوریہ چین کی ناظم الامور پانگ چنگشوئی کی ملاقات

Prime Minister Shahbaz Sharif meets with Chargeé D'affaires of Chinese Embassy in Pakistan, Pang Chunxue, City42
کیپشن: وزیر اعظم شہباز شریف نے   عوامی جمہوریہ چین کی چارج ڈی افیئرز  محترمہ  پانگ چنگشوئی سے ملاقات میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کو اس کی 102 ویں سالگرہ پر مبارکباد  کا  پیغام دیا اور پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے چین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف سے ان کے دفتر میں عوامی جمہوریہ چین کی چارج ڈی افیئرز  محترمہ  پانگ چنگشوئی نےملاقات کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے    عوامی جمہوریہ چین کی چارج ڈی افیئرز  محترمہ  پانگ چنگشوئی سے ملاقات میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کو اس کی 102 ویں سالگرہ پر مبارکباد  کا  پیغام دیا۔ وزیر اعظم  شہباز شریف نے چین کی چارج ڈی افئیرز سے ملاقات کے دوران کہا کہ آئرن برادرز اور پرانے دوست ہونے کے ناطے پاکستان اور چین ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی غیر متزلزل حمایت کی ہے۔

وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے چینی قیادت کے مضبوط ذاتی عزم کو سراہا۔

وزیراعظم نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے چین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

سی پیک اور دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

چینی ناظم الامور نے پاکستان کے لیے چینی حکومت کی نیک خواہشات اور مبارکباد کا اظہار کیا۔ 

 چین کی ناظم الامور  نے کہا کہ چینی حکومت اور چین کی کمیونسٹ پارٹی نے پڑوسیوں کے ساتھ سفارت کاری میں پاکستان کو ایک خاص مقام دیا ہے۔

دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے خواہاں ہیں۔

چینی ناظم الامور نے پاکستان میں جی ڈی آئی منصوبوں پر عمل درآمد تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کو ایک اہم اقتصادی شراکت دار سمجھتا ہے۔چینی ناظم الامور کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور مالی استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔