گاڑی و موٹر سائیکل مالکان کیلئے خوشخبری

گاڑی و موٹر سائیکل مالکان کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)شہریوں کیلئے اچھی خبر، محکمہ ایکسائز نے 20 مئی کا ٹینڈرمنسوخ کردیا، یونیورسل نمبرپلیٹس کے اجراء کے لیے مختلف کمپنیوں کو لائسنس جاری کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز نے نمبر پلیٹس کیلئے ہر ضلع میں دفتر بنانے کا فیصلہ کیا،پرانا سسٹم ختم کرکے 20 مئی کو یونیورسل نمبر پلیٹس کا فنانشل ٹینڈر بھی منسوخ کردیا گیا۔

قائم مقام ڈی جی ایکسائز کےمطابق نمبر پلیٹس کے اجراء کیلئے معیار پر پورا اُترنے والی، لیب میں سیکیورٹی فیچرڈ پلیٹس کا ٹیسٹ پاس کرنے والی کمپنیوں کو لائسنس جاری ہونگے اور ٹھیکہ حاصل کرنے والی کمپنیاں پرانی نمبر پلیٹس بنانے کی بھی پابند ہوں گی، نیا سسٹم متعارف کرانے میں 5 سے 6 ماہ لگیں گے۔

چوہدری مسعود الحق کا کہنا تھا کہ مختلف کمپنیوں کے مارکیٹ میں آنے سے مقابلے کی فضا ہوگی اور شہریوں کو جلدی اور سستی پلیٹس فراہم کی جاسکیں گی جبکہ نمبر پلیٹس بھجوانے والی کورئیر کمپنی پر ہونیوالا خرچہ بھی ختم ہوگا، چند روز میں سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو بھجوائیں گے اور منظوری کے بعد عملی اقدامات شروع کردیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کو ہنگامی بنیادوں پر نیا سسٹم متعارف کروانا ہوگا ورنہ لاکھوں پلیٹس کے اجراء میں تاخیر کی وجہ سے ای چالاننگ متاثر ہوسکتی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer