ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلز پارٹی کے امیدوار عاصم بھٹی کی حلقہ میں ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم

پیپلز پارٹی کے امیدوار عاصم بھٹی کی حلقہ میں ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رمل دلدار:این اے 131 کا سیاسی معرکہ، پیپلز پارٹی کے امیدوار عاصم بھٹی کی حلقہ میں ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم شروع ، حلقہ کی عوام نے گیس بندش، بجلی اور ناقص سیوریج نظام پر گزشتہ حکومت کو کھری کھری سنا دیں۔

این اے 131 سے عمران خان اور سعد رفیق کے مدمقابل اور سیاسی حریف پیپلز پارٹی کے امیدوار عاصم بھٹی کی حلقہ میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم جاری ہے۔ انہوں نے قینچی، گلستان کالونی غازی روڈ سمیت حلقہ کے دیگر علاقوں کا دورہ کیا جہاں پہنچنے پر این اے 131 کی عوام نے شکایات کے انبار لگا دیئے.

اس خبر کو ضرور پڑھیں:میڈیا میں 35 ارب روپے کی کرپشن کا تاثر دیا جا رہا ہے: اعتزاز احسن

 اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے گلستان کالونی کو گیس بندش کا سامنا ہے۔ بارہا شکایات کے باوجود مسئلہ کا حل نہیں نکالا جا رہا جبکہ گھروں استعمال ہونے والا پانی بھی آلودہ ہے۔ عاصم بھٹی نے کہا کہ عوام دھوکہ مت کھائیں اپنے ووٹ کاصحیح استعمال کریں اور بار بار آزمائے کو مت آزمائیں۔