ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صاف پانی کیس، گرفتار ملزمان کے ریمانڈ میں 14 روزہ کی توسیع کر دی گئی

صاف پانی کیس، گرفتار ملزمان کے ریمانڈ میں 14 روزہ کی توسیع کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: صاف پانی کیس میں احتساب عدالت نے گرفتار ظہیرالدین سمیت پانچ ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کر دی۔ ملزمان کو چوبیس جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

احتساب عدالت میں پولیس نے صاف پانی کیس میں ظہیرالدین، محمد سلیم، خالدندیم اور سعود اختر کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کے ریمانڈ میں مزید توسیع کی جائے۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:لاہور سمیت پنجاب بھر کے وکلاء کیلئے زبردست خوشخبری

 عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں چوبیس جولائی تک کی توسیع کردی۔ اس کیس میں انجینئر قمرلاسلام اور وسیم اجمل پہلے ہی نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔