ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کامیاب بیٹر راس ٹیلر اپنی الوداعی تقریر کے دوران جذباتی ہوگئے۔
راس ٹیلر نے آج اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا۔راس ٹیلر نے اپنے شاندار کیرئیر کے آخری میچ میں بنگلا دیش کے کرکٹر عبادت حسین کی آخری وکٹ لی۔ نیوزی لینڈ کے لیجنڈ کو الوداع کہنے کے لیے پوری نیوزی لینڈ ٹیم ٹیلر کے گرد جمع ہو گئی۔
راس ٹیلر نے اپنی الوادعی تقریر میں کہا کہ ’اپنے کیریئر کا اختتام جیت اور وکٹ کے ساتھ کرنا بہت اچھا لگا، میں جیت کے ساتھ اپنے کیرئیر کا اختتام کرنا چاہتا تھا اور ساتھی کرکٹرز نے ایسا کر دکھایا۔ بنگلہ دیش نے ہمیں کئی بار بہت دباؤ میں ڈالا۔‘
تقریر کے دوران ٹیلر جذباتی ہوگئے اور اپنے آنسو نہ روک سکے، اس میچ میں یہ پہلا موقع نہیں تھا اس سے قبل کرائسٹ چرچ میں بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن قومی ترانے کے دوران 37 سالہ نیوزی لینڈ بیٹر کی آنکھوں میں آنسو دیکھے گئے تھے۔
Hear from @RossLTaylor on @sparknzsport after his final Test match for New Zealand. #NZvBAN pic.twitter.com/rsw80ycoMZ
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) January 11, 2022